اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر خارجہ ابراہیم جعفری نے ایک بیان میں کہا کہ صدر فؤاد معصوم سے بغداد میں ہوئی ملاقات میں انہوں نے دہشت گردی سے جدوجہد اور عراق میں سیکورٹی اور امن و استحکام کی برقراری کی کوششوں پر زور دیا۔ اس بیان کے مطابق دونوں حکام نے عراق کی تازہ سیاسی و سیکورٹی کامیابیوں کا جائزہ لینے کے ساتھ ہی کہا کہ تمام عراقی جماعتوں کو ملک کے قومی اتحاد کی حفاظت کے لئے بھرپور کوشش کرنی چاہئے۔
اس بیان کے مطابق عراقی صدر فؤاد معصوم اور اس ملک کے وزیر خارجہ ابراہیم جعفری نے تكفيري دہشت گردوں کے حملوں کی وجہ سے بے گھر ہونے والے خاندانوں سے اپنے اپنے گھروں کو واپس لوٹنے کی اپیل کی ہے۔
دونوں عراقی حکام نے اسی طرح ملک کے اثاثوں کے استعمال اور عوامی خدمات میں اضافہ جیسے موضوعات کا بھی جائزہ لیا۔
.......
/169